ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں

   

کابل : افغان حکومت نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کسی کو افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا پاکستان میں بے امنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے، دہشت گردوںنے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، دہشت گرد افغانستان کی سر زمین استعمال کرتے ہیں، افغان عبوری حکومت کو سفارتی، سیاسی، فوجی، رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا قلعہ قمع کرنے کا واضح پیغام دیا جاتا رہا۔وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پرترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا کسی کے خلاف اقدامات نہیں چاہتے۔