ہماری فوج 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے سامنے ناکام رہی: اسرائیلی چیف آف اسٹاف

   

تل ابیب : اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فوج 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے سامنے ناکام رہی۔حلوی نے پریس کانفرنس میں ایجنڈے کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کیا۔حلوی نے کہا کہ اسرائیلی فوج زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر نئے حملوں کے لیے تیار ہے اور انہوں نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے “انسانی توقف” کی مدت کا استعمال کیا۔حلوی نے کہا کہ اسرائیلی فوج اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک غزہ کے تمام اسیروں کو رہا نہیں کیا جاتا۔کچھ رپورٹس کے بارے میں کہ فوج کو حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے 7 اکتوبر کو حملے کے منصوبے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات تھیں، لیکن سینئر افسران نے اپنے ماتحتوں کی وارننگ کو بڑی حد تک نظر انداز کر دیا، حلوی نے کہا کہ غزہ آپریشن کے بعد ہرمعاملے کی چھان بین کی جائے گی۔