ہماری لڑائی ہندوستان سے نہیں بی جے پی سے ہے :مظفر شاہ

   

سرینگر: عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے ایک اہم رکن مظفر شاہ نے کہا ہیکہ ہماری لڑائی ہندوستان سے نہیں بلکہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے ہے کیونکہ انہوں نے ہی ہم سے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے چھینا۔انہوں نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دفعہ 370 کی بحالی پر بات کرنے کیلئے سرینگر کے لال چوک میں آئیں۔