نئی دہلی، 8اگست (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ کے کام میں کسی بھی طرح کی خرابی کے الزامات کو جمعہ کے روز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنی شروعات سے ہی درست طریقے سے کام کر رہی ہے ۔کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا،”ہندوستان کے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ لانچ کے بعد سے یہ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر رہی ہے ۔ دن بھر ای سی آئی ویب سائٹ کے صحیح سے کام نہ کرنے کے متعلق کچھ افواہیں اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے تھے ، جن کی وجہ سے بلاوجہ الجھن پیدا ہو رہی تھی۔”کمیشن نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں کی فہرستوں کیلئے ای-رول ڈاؤن لوڈ کا مرکزی لنک voters.eci.gov.in/download-eroll?stateCode=S25ہے ۔ یہ سائٹ لانچ کے بعد سے ہی بغیر کسی مسئلہ کے چل رہی ہے اور فی الحال بھی فعال ہے ۔کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کی متعلقہ ریاستی ویب سائٹس جیسے اترپردیش، بہار، مہاراشٹرا، ہریانہ اور راجستھان کے لنکس بھی درست طور پر کام کر رہے ہیں۔