ہماری پارٹی فرقہ پرستی کو ختم کرنا چاہتی ہے، بی جے پی اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت کرتی ہے:ابوعاصم اعظمی

,

   

سماج وادی پارٹی کا اصول ہے کہ کسی بھی طرح سے فرقہ پرستی کو ختم کیا جائے، اور بی جے پی کو ختم کرنے والی جو بھی پارٹی ہو ہم چاہتے ہیں وہی پارٹی سرکار میں آجائیں، ان خیالات کا اظہار سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر کےصدر ابو عاصم اعظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے اس ملک میں بے بنیاد موضوعات چھیڑتی ہے صرف مسجد مندر اور لو جھاد وغیرہ کا نام لے کر عوام کو گمراہ کرتی ہے۔

شیوسینا این سی پی اتحاد پر انہوں نے کہا کہ اگر ایک ادمی یہ طئے کرے کہ میں ان مدعوں کو نہیں چھیروں گا جس سے فرقہ پرستی کو فروخت ملتا ہو تو ہمیں شیوسینا پر یقین کرنا چاہیے۔

انہوں ایک نو مسلم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں ایک ادمی ہے جنہوں نے بابری مسجد کو توڑا تھا اسکو اللہ نے ہدایت دی مسلمان ہوگیا اور وہ آج دوسروں کو اسلام کی دعوت دے رہا ہے تو کیا ہم اسکو بھگا دیں گے کہ کیوں تو ہمارے پاس ایا ہے۔

انہوں اس بات پر زور دیا کہ کانگریس کو بہت سنبھال کر قدم رکھنا چاہیے، اگر سرکار بنتی ہے تو کسی بھی قیمت پر گرنے نہیں دینا چاہیے۔

YouTube video