ہماری پالیسی ہر شخص تک اسکیم کا فائدہ پہنچانے کی ہے: سیتارمن

,

   

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ ملک کے ہر شہری کو بنیادی سہولتیں ملنی ہی چاہئیں اور اس کے لئے اسے کسی کا احسان مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ اسکیموں کا فائدہ ہر فرد تک پہنچے اور کوئی بھی ضرورت مند اس سے محروم نہ رہے۔ وزیر خزانہ کرناٹک بھارتیہ جنتا پارٹی کے اکنامک سیل کے ماہانہ تجزیہ کے 100ویں ایڈیشن کا بنگلورو میں اجراء کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہر بھارتی کا حق ہے کہ اسے بنیادی سہولیات حاصل ہوں، اس کے لیے کسی کا شکرگزار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، “ہماری سوچ ہر ضرورت مند تک اسکیموں کا فائدہ پہنچا کر لوگوں کو بااختیار بنانا ہے، نہ کہ عوام کو صرف فوائد کا اہل بناکر اس کے انتظار کے لئے چھوڑناہے