جےپور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے جمعرات کو کہا کہ ان کی حکومت اپنی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے ذریعے عام لوگوں کو مہنگائی سے راحت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت کی چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم سمیت مختلف اسکیموں پر ملک بھر میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ گہلوت انتظامیہ دیہاتوں کے ساتھ مہم کے تحت ڈنگر پور ضلع کے ساگواڑہ میں مہنگائی ریلیف کیمپ کا دورہ کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔