ہمارے تہوار اجتماعیت کے مظہر: یوگی

   

گورکھپور: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ مخالف حالات میں کھڑا ہونا ہماری ثقافتی طاقت ہے اور اجتماعیت کے جذبے سے چیلنجز کا سامنا کر کے ایک دوسرے کا ساتھی بننا ہماری قوت ہے ۔یوگی نے یہاں گھنٹہ گھر سے نکلنے والی شوبھا یاترا کے موقع پر کہا کہ’ہمیں جدوجہد کرنے اور اجتماعیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی ترغیب قدیم تیوہاروں اور خوشحال ثقافت سے ملتی ہے ۔انہوں نے سبھی شہریوں کو ہولی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اجتماعیت کے جوش و جذبہ کو ایک دوسرے میں تقسیم کر کے آگے بڑھتے رہیں گے تو سماج میں کہیں بھی کوئی کمی نہیں آئے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ گزشتہ دوسالوں تک پوری دنیا کورونا سے متاثر تھی۔ ہر شخص کے ذہن میں ڈو ر خوف رہتا تھا لیکن آج کورونا کا خوف دور ہوگیا ہے ۔ کورونا پوری طرح ختم ہے اور سبھی لوگ جوش و جذبے سے تہوار منارہے ہیں۔یوگی نے کہا کہ ہولی ہو یا دیوالی، رکشا بندھن ہو یا شیوراتری یا پھر شری کرشن جنم اشٹمی کوئی بھی تہوار تنہائی کا احساس نہیں کراتے ۔ہمارے تہوار اجتماعیت کے مظہر ہیں۔جیسا ایک شخص سے یگیہ نہیں ہوسکتا اسی طرح تنہائی کے احساس سے تیوہار نہیں منائے جاسکتے ۔ہمارے تیوہار سماجی، ثقافتی یگیہ ہیں اور جب ہم اجتماعیت کے جذبے کے ساتھ اس میں شامل ہوتے ہیں تو تیوہار کی خوشی کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔