ہمارے رہنماؤں نے قطر نہیں چھوڑا: حماس

   

حماس نے تحریک کے رہنماؤں کے قطر چھوڑنے کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حماس کے ایک ذریعے نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کردی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب تحریک حماس نے ایک ماہ کے اندر اس قسم کی خبروں کی تردید کی ہے۔ نومبر میں حماس کے ایک ذریعہ نے تحریک کے دفتر کو ترکیہ منتقل کرنے کی تردید کی تھی۔اس معاملے کا آغاز جنگ بندی کے مذاکرات کے آخری دور اور غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ہوا۔ ایک امریکی اہلکار نے گزشتہ نومبر میں انکشاف کیا تھا کہ امریکہ نے قطر کو مطلع کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کی موجودگی اب قابل قبول نہیں۔