’ہمارے مستقبل کا کچھ خیال کریں‘ مسلم طالبہ کی بومئی سے اپیل

   

بنگلورو: کرناٹک کی ایک مسلم طالبہ عالیہ اسعدی نے وزیر اعلیٰ بومئی سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ مسلم طالبات کے مستقبل کا خیال کریں۔عالیہ اسعدی نے ٹوئٹ کیا ، ’’دوسرے پری یونیورسٹی امتحانات 22 تاریخ سے شروع ہونے جارہے ہیں۔ محترم وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی آپ کے پاس ابھی بھی ہمارا مستقبل تباہ ہونے سے روکنے کا موقع ہے۔ آپ ہمیں حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کے فیصلہ پر غور کر سکتے ہیں۔ برائے کرم اس پر غور و خوض کریں، ہم اس ملک کا مستقبل ہیں۔‘‘