نئی دہلی: آسام کے حادثہ پر اسلامک ممالک کی تنظیم ’آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن‘
(OIC)
کی تنقید کے بعد ہندوستاننے سخت بیان دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ او آئی سی نے ہندوستان کے داخلی معاملے میں ایک بار پھر تبصرہ کیا ہے، جس میں اس نے ہندوستان کی ریاست آسام کے ایک افسوسناک واقعہ کے حوالے سے حقیقت میں غلط اور گمراہ کن بیان جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ان کا ملک اس سے متعلق مناسب قانونی کارروائی کر رہا ہے۔ہندوستان نے کہا کہ او آئی سی کو ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔