نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اب سے تھوڑی دیر پہلے پرگتی میدان میں اینٹیگریٹڈ ٹرانزٹ کوریڈور پروجیکٹ کی اہم سرنگ اور 5 انڈرپاس کا افتتاح کیا۔ دہلی والوں کو اس سے ٹریفک جام کو لے کر بڑی راحت ملنے کی امید ہے۔ اس سرنگ کے کھلنے سے رنگ روڈ کے راستے سینٹرل دہلی آنا آسان ہو جائے گا۔ ساتھ ہی اس سے مشرقی دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد سے انڈیا گیٹ اور سینٹرل دہلی کے دیگر حصوں تک آسانی سے لوگ پہنچ سکتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے اس سرنگ میں بنے آرٹ ورک کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے اتنے متاثر ہوئےکہ وہ کھلی جیپ سے باہر نکل کر پیدل چلنے لگے۔ وزیر اعظم مودی نے بچوں کو اسے دکھانے کا مشورہ دیا۔