ہمارے وفد کو منی پور جانے کی اجازت نہیں دی گئی: کانگریس کا مرکزی حکومت پر الزام

   

نئی دہلی:کانگریس نے منی پور میں جاری تشدد کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس قائدین جے رام رمیش، مکل واسنک اور بھکت چرن داس نے مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت پر حملہ کیا۔ مکل واسنک نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے ہمارے وفد کو امپھال جانے کی اجازت نہیں دی۔ واسنک نے کہا کہ ہم تشدد کو روکنے کے لیے حکومت کی ہر طرح سے مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، حکومت مناسب اقدامات نہیں کر رہی، وزیر داخلہ کو تشدد سے متاثرہ ریاست جانے میں 25 دن لگے ہیں، وزیراعظم آج بھی خاموش ہیں۔ منی پور پر کچھ نہیں کہا جا رہا ہے۔