تل ابیب: غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کیلئے ریزرو فورسز کے دسیوں ہزار اہلکاروں کو طلب کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ سب کو بھرتی کرے گی۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے کہا کہ فوج کے پاس حماس تحریک کو ختم کرنے کا ایک منظم فوجی منصوبہ ہے۔ اپنے ’’ ایکس‘‘ اکاؤنٹ پر انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل 7 محاذوں پر مسلسل جنگ لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس تحریک اب بھی معاہدے کو مسترد کر رہی ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی چینل 12 نے پیر کے روز لیکس کے حوالے سے اطلاع دی کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اس نے اس فیصلے کو سیکٹر میں لڑائی کو وسعت دینے کیلئے دسیوں ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کے اعلان سے بھی جوڑا ہے۔