ہمارے پاس ہرمحاذ پردشمن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت : حماس

   

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)میں بیرونی خطے کی قیادت کے رکن سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں قابض ریاست (اسرائیل) اس کی جارحیت سے روکنے اور ہمارے مقدسات اور ہمارے عوام کی حفاظت کرنے کی صلاحیتیںرکھتی ہیں۔ابو زہری نے غزہ کی پٹی میں حماس کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا ریلیشنز کی طرف سے منعقدہ ایک اجلاس میں واضح کیا کہ قابض ریاست کے ساتھ جنگ ہمارے لوگوں کے خلاف دشمن کے جرائم کے تسلسل کے تناظر میں ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ فتح کے شگون افق پر منڈلانے لگے ہیں۔