٭ وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ’’من کی بات ‘‘ پروگرام میں کہا کہ ہمارا زرعی شعبہ ، ہمارے کسان اور ہمارے دیہات آتما نربھر بھارت کی بنیاد ہیں۔ وزیراعظم نے زرعی بلس کی منظوری کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے کسان بااختیار ہوں گے اور انہیں اپنی زرعی پیداوار کو فروخت کرنے کی آزادی ہوگی۔