نوی ممبئی: آئی پی ایل کے ایک زبردست مقابلہ میں لکھنو سوپر جائنٹس نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو سنسنی خیز انداز میں صرف 2 رنز سے ہرایا۔ کوئنٹن ڈیکاک کی غیر معمولی سنچری (140 ناٹ آؤٹ) کی مدد سے لکھنو نے 210/0 اسکور کئے ۔ کیپٹن لوکیش راہول 68 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جوابی اننگز کے آخری اوور میں کولکتہ کو دو گیندوں میں تین رنز درکار تھے لیکن آل راؤنڈر مارکس اسٹوئینس نے دونوں گیندوں پر وکٹیں لئے۔