ہماچل اسمبلی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

   

شملہ: ہماچل پردیش اسمبلی دس دن کے مانسون سیشن کے بعد آج غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی۔مونسون سیشن سات سے 18 ستمبر تک جاری رہا اور اس دوران مجموعی دس اجلاس ہوئے ۔ سیشن کے دوران ایوان میں کئی بار حکمران اور حزب اختلاف کانگریس کے اراکین کے درمیان سخت نوک جھونک بھی ہوئی۔ کانگریس نے بھی کئی بار ایوان سے بائیکاٹ کیا ۔ مجموعی طورپر ایوان کی کارروائی اچھے طریقے سے چلی ۔اجلاس کے اختتام کے بعد اسمبلی اسپیکر وپن سنگھ پرمار نے بتایا کہ سیشن میں عوامی مفاد کے اہم معاملات پر سوالات اور دیگر اطلاعات کے ذریعے بحث ہوئی اور تجاویز پیش کی گئیں۔