شملہ21مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا الیکشن کے لیے ہماچل پردیش کی چارسیٹوں کے امیدواروں کے تعلق سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ جمعہ کو دہلی میں ہوگی۔ پارٹی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ میٹنگ میں پارٹی کے ریاستی صدر ستپال سنگھ ستی، وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر، کانگڑا سے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ شانتا کمار، سابق وزیر اعلیٰ پریم کمار دھومل، اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پون رانا اس میٹنگ میں شریک ہوں گے ۔ ریاستی یونٹس نے اشارہ دے دیا ہے کہ اس لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کے موجودہ چاروں اراکین پارلیمنٹ مسٹر کمار کے علاوہ منڈی سے رام سوروپ شرما ، حمیر پور سے انوراگ ٹھاکر، شملہ سے ویریندر کشیم پر داؤں لگایا جائے گا حالانکہ حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں ہونا ہے ۔