مہلوکین کی تعداد 19 ہوگئی، حکومت نے فضائیہ سے مدد مانگیشملہ۔3؍جولائی(ایجنسیز)ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے تازہ حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔ منڈی ضلع میں لاپتہ لوگوں کی تعداد 34 سے بڑھ کر 56 ہو گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ 46 لوگ سَراج علاقہ کے ہیں۔ تْھناگ میں 8، گوہر میں 6، کانگڑا میں 2 اور کرسوگ، نادون اور جوگیندر نگر میں 1‘1 فرد کی جان گئی ہے۔ اس کے علاوہ 370 لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔ بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تْھناگ اور جنجہیلی سب ڈویژن میں سڑکیں دھنس گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور انتظامیہ کی ٹیمیں امداد اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ اس درمیان ریاست کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے منڈی کے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کرنے کے بعد ریسکیو اور ڈیزاسٹر ریلیف کیلئے فضائیہ سے مدد طلب کی ہے۔30 جون کو بادل پھٹنے، شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست میں 100 سے زائد سڑکیں اب بھی بند ہیں۔