ہماچل میں لینڈ سلائیڈنگ ،کئی سڑکیں بند

   

شملہ: ہماچل پردیش میں شدید بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور کئی سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست میں نیشنل ہائی وے 05 کالکا۔شملہ بند کر دیا گیا ہے ۔ سولن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے این ایچ05 شملہ سے کالکا روڈ پر کوٹی میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع دی ہے ، جس سے ہائی وے مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔ آج صبح لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک میں خلل پڑا اور مسافر پھنس گئے ۔ منگل کی رات چندی گڑھ۔ شملہ قومی شاہراہ-05 چکی موڑ کے قریب کا راستہ بھی مکمل بند ہوگیا ہے۔