حیدرآباد11جولائی (یواین آئی) تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی کے تارک راما راو نے ہماچل پردیش میں شدید بارش کے سبب پھنسے تلگو طلبہ کی مدد کرنے نئی دہلی میں تلنگانہ کے ریزیڈنٹ کمشنر کو چوکس کیا ہے ۔ ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کہاکہ انہیں بعض فکرمند والدین سے یہ اطلاع ملی ہے کہ بعض تلگوطلبہ ہماچل کے کُلواورمنالی میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئی دہلی میں تلنگانہ کے ریزیڈنٹ کمشنر کو اس خصوص میں چوکس کیاگیا ہے تاکہ ان طلبہ کی مدد کی جائے۔ کسی کو مدد کی ضرورت ہوتو وہ تلنگانہ بھون یا پھر ان کے دفتر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔
