پرتاپ گڑھ: ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ جہاں ایک جانب ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے ،وہیں اپنے آپ کو سیکولر باور کرانے والی کانگریس کے زیر اقتدار ہماچل میں جو ان کے وزیر کے ذریعہ نفرت کی آگ پھیلائی گئی ہے ،آج ہماچل کے مسلمانوںکی زندگی جہنم بن گئی ہے ۔ جہاں سنجولی و منڈی مسجد کے تنازعہ کے بعد اب وہیں مسلم تاجروں سے دوکان پر نام لکھنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے ۔ بی جے پی کی پالیسی کی طرز عمل پر ہماچل کی کانگریس حکومت گامزن ہے ،اور محبت کی دوکان چلانے کا نعرہ دینے والے راہول گاندھی خاموش تماشائی نظر آرہے ہیں ۔