شملہ : ہماچل پردیش اسمبلی میں سیشن کے دوران دو نشستوں کے درمیان برقرار رکھنے کیلئے پالی کاربونیٹ شیٹس نصب کئے گئے ہیں۔ یہ پالی کاربونیٹ شیٹس دو نشستوں کے بیچ میں پردے کا کام کریں گی۔ 7 ستمبر سے اسمبلی مانسون سیشن کا آغاز ہورہا ہے۔ کوویڈ پروٹوکول اور ایس او پی کی ہدایت کے مطابق ارکان اسمبلی کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزراء کی نشستوں اور ارکان اسمبلی کی نشستوں میں بھی فاصلہ رکھا گیا ہے۔
