نئی دہلی : دھرم شالہ میں واقع ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کی گیٹ اور باونڈری وال پر خالصتانی جھنڈے اور پوسٹرس لگادیئے گئے۔ چیف منسٹر ہماچل پردیش جئے رام ٹھاکر نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائے گی۔ انہوں نے خاطیوں سے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن کے اجالے میں سامنے آئیں۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد کیس درج کیا جائے گا۔