ہماچل پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز

   

Ferty9 Clinic

شملہ ۔ 24 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کا منگل سے آغاز ہوگا ۔ اسمبلی سکریٹری یشپال شرما نے بتایا کہ بجٹ سیشن کا آغاز 25 فروری کو ہوگا جبکہ اختتام یکم اپریل کو عمل میں آئے گا جس کے دوران 22 نشستیں ہوں گی اور اس کا آغاز گورنر بنڈارو دتاتریہ کے خطاب سے ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر جن کے پاس مالیات کا قلمدان بھی ہے ، 2020-21 کے مالیاتی سال کے لئے بجٹ 6 مارچ کو پیش کریں گے جبکہ بجٹ پر مباحثہ 9 تا 14 مارچ کے درمیان ہوگا اور بجٹ کی منظوری 27 مارچ کو ہوگی ۔ یاد رہے کہ ہماچل پردیش اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب 26 فروری کو کیا جائے گا۔