شملہ۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد سیلاب کے پانی میں پھنس گئے جبکہ ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں اچانک بادل پھٹ پڑے تاہم پولیس کے بموجب دونوں کو بچالیا گیا جو اپنی ماروتی 800 کار میں سفر کررہے تھے جو بہہ کر نئی سبزی منڈی تک پہنچ گئی تھی۔ ضلعی پولیس کی ٹیم اور آتش فرو محکمہ کے ارکان عملہ نے انہیں بچالیا۔ اچانک اس علاقہ میں پانی بہنے لگا تھا جس کی وجہ بادل کا پھٹ پڑنا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ مالی نقصان کا تخمینہ ہنوز نہیں کیا گیا۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی نہیں ملی ہے۔
