شملہ۔7؍جولائی ( ایجنسیز ) ہماچل پردیش میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔ منڈی ضلع میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 75 تک پہنچ گئی۔ریاست کی اہم شاہراؤں پر مٹی کے تودے کھسک کر گر پڑے۔ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے صورتحال انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے کئی مقامات پر بچاو اور راحت کاری کے کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ریاست بھر میں 240 ہائی ویز پر آمد و رفت متاثر ہے۔ اسی دوران ہماچل پردیش کے کنگرا،سرمور اور منڈی اضلاع میں شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہیاسی کے پیش نظر اگلے 24 گھنٹوں کے لئیان اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔