ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گر گئی، 14 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

52 مسافر زخمی، صدر جمہوریہ وزیر اعظم و دیگر کا اظہار افسوس

سرمور۔10؍جنوری ( ایجنسیز ) ہماچل پردیش کے سرمور ضلع سے ایک خوفناک سڑک حادثے پیش آیا۔ جمعہ کو ساڑھے تین بجے شری رینوکا جی اسمبلی حلقہ کے ہری پوردھار کے قریب ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں اب تک 14 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ 52 مسافر شدید زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع سرمور میں ایک پرائیویٹ بس (جیت کوچ) بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی۔ یہ بس شملہ سے کپوی جا رہی تھی۔ دریں اثنا ہری پوردھار سے 100 میٹر پہلے اچانک ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی 100 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے وقت بس میں 66 افراد سوار تھے جن میں سے 14 کی موقعہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ 52 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو علاج کیلئے آئی جی ایم سی شملہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مسافروں کی موت پرافسوسناک کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔ابتدائی جانکاری کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 66 مسافر سوار تھے۔

اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہیں۔