ہماچل پردیش میں تمام تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند

   

شملہ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)عالمی صحت تنظیم کی طرف سے کورونا وائرس کو وبا اعلان کئے جانے کے بعد حکومت ہند کے مشورہ پر کئی ریاستوں کے عمل کرنے کے بعد ہماچل پردیش حکومت نے بھی ریاست میں احتیاط کے طور پر 31مارچ تک اپنے سبھی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ریاست کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے آج ریاستی اسمبلی میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسکول کالج، آنگن باڑي اور کریچ 31 مارچ تک بند رہیں گے ۔