شملہ ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے زلزلہ کا ایک جھٹکہ 3.2 درجہ پر ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ صبح کی اولین ساعتوں میں محسوس کیا گیا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ کا مبداء 5 کیلو میٹر شمال مشرقی شملہ میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے 10.13 بجے دن شملہ کے شمال مشرقی مضافاتی علاقوں میں محسوس کئے گئے جس سے پورا ہماچل پردیش دہل کر رہ گیا۔ لوگوں کو چند سال قبل کے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے کہاکہ ضلع شملہ کے مضافاتی علاقوں میں اوسط شدت کے زلزلے کے جھٹکے آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں محسوس کئے گئے۔ اس کے باوجود کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔