ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے

   

شملہ: ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں جمعہ کی دیر رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز شملہ سے تقریباً 350 کلومیٹر دور ضلع چمبہ کے علاقے چوراہ کے قریب عرض البلد 32.88 اور عرض البلد 76.05 اور پانچ کلومیٹر کی گہرائی پر واقع تھا۔ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔