شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع منڈی میں بدھ کی رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ذرائع کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی۔کل دیر رات تقریباً 9.32 بجے ضلع منڈی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 5.0 کلومیٹر نیچے جوگندر نگر میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔