شملہ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش میں بشمول ریاستی دارالحکومت مختلف مقامات پر برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کفری، تارکندہ، کھرکی، کھارا پتھر اور دیگر کئی علاقوں میں جہاں ہلکے تا اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ ضلع چامبا کے ڈلہوزی اور ضلع شملہ کے کفری میں بھاری برفباری ہوئی۔ قبائیلی کتور ضلع کے گالپا میں 15.6 سینٹی میٹر سولان کے علاقہ چھیئل اور شملہ میں فی کس 6 سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔ ضلع کانگڑہ کے علاقہ دھرم شالہ میں 42.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔