شملہ : ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے تجربہ کار رہنما ویربھدر سنگھ کا آج صبح یہاں اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) اسپتال میں انتقال ہوگیا۔مسٹر سنگھ کی عمر 87 سال تھی اور وہ کورونا سے متعلق پیچیدگیوں کا علاج کر رہے تھے ۔ اس کے بعد ان کے پسماندگان میں بیوی پرتبھا سنگھ ، بیٹے اور شملہ دیہی سے ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ اور بیٹی اپراجیتا سنگھ شامل ہیں۔چیف منسٹر ہماچل پردیش رام ٹھاکرے نے ویربھدرا سنگھ کے دیہانت پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے اعزاز میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔