شملہ: ہماچل پردیش میں ضلع منڈی ضلع کے کچھ علاقوں میں آج سویرے زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔تاہم ابھی تک جان و مال کے نقصان کے بارے میں کہیں سے کوئی اطلاع نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.7 نانپی گئی ہے ۔ اس کا مرکز ضلع منڈی کے جنوبی حصے میں شہر سے دس کلومیٹر دور تھا۔ علی الصبح 0:55 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
