ہماچل کے انتخابات میں خواتین مردوں سے آگے : الیکشن کمیشن

   

شملہ: ہماچل پردیش کے لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی کے ضمنی الیکشن کی جھلکیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین ووٹروں کا ٹرن آؤٹ مردوں سے زیادہ درج ہوا ہے ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، لوک سبھا انتخابات میں مردوں کے 69.31 فیصد کے مقابلے خواتین نے 72.62 فیصد کا اوسط ٹرن آؤٹ درج کیا۔اسی طرح اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں، خواتین ووٹروں نے6 سیٹوں پر مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں انہوں نے مردوں کے 70.42 فیصد کے مقابلے 77.43 فیصد ووٹ درج کرایا۔ہمیر پور پارلیمانی حلقہ میں کل 71.56 فیصد ووٹنگ میں سے خواتین نے 75.16 فیصد پولنگ درج کی جبکہ مردوں کی 67.95 فیصد پولنگ ہوئی۔بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہاٹ سیٹ منڈی پارلیمانی حلقہ میں 73.15 فیصد پولنگ درج ہوئی جس میں خواتین ٹرن آؤٹ 74.19 فیصد اور مرد 72.13 فیصد تھا۔کانگڑا پارلیمانی حلقہ میں 67.89 فیصد پولنگ درج کی گئی جس میں 74.18 فیصد خواتین اور 64.64 مرد شامل ہیں۔شملہ کی نشست پر کل ٹرن آؤٹ 71.26 فیصد درج ہوا، جہاں خواتین کا ٹرن آؤٹ 69.92 فیصد اور مردوںکا 72.54 فیصد سے کم تھا۔کوٹکیلور اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 76.89 فیصد پولنگ درج کی گئی جس میں سب سے زیادہ 80.89 فیصد خواتین اور 72.83 فیصد مردوں کا ٹرن آؤٹ درج کیا گیا۔ لاہول اسپیتی میں 75.09 فیصد پولنگ ہوئی ہے جہاں خواتین ووٹروں کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے اور کانگریس کی خاتون امیدوار انورادھا رانا میدان میں ہیں، وہاں 77.39 فیصد خواتین اور 72.77 فیصد مرد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
سوجن پور اسمبلی الیکشن میں 73.76 فیصد پولنگ ہوئی جس میں 78.78 فیصد خواتین اور 68.46 فیصد مرد شامل ہیں۔ بادسر اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 71.69 فیصد پولنگ درج کی گئی جس میں 77.03 فیصد خواتین اور 66.18 فیصد مرد شامل ہیں۔