ہماچل کے سیب کاشتکاروں نے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کیا

   

شملہ, 16 جولائی (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کوٹکھائی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جاری جنگلاتی اراضی سے بے دخلی کی مہم پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کرتے ہوئے ہماچل پردیش ایپل گروورز ایسوسی ایشن (ایچ پی اے جی اے ) نے 29 جولائی کو ہماچل پردیش سکریٹریٹ کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مارچ اور گھیراؤ کا اعلان کیا ہے اور اسے ہماچل پردیش کے تحفظ کی جدوجہد قرار دیا ہے ۔ہماچل پردیش ایپل گروورز ایسوسی ایشن کی ایک ہنگامی جنرل میٹنگ منگل کو جبل تحصیل کے ہاٹکوٹی میں بلائی گئی جہاں روہڑو، جبل، نوار، کوٹکھائی، چوہارو اور چوپال کے کسانوں، باغبانوں اور رہائشیوں نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے 2 جولائی کے حکم کے تحت سیب کے درختوں کی کٹائی اور گھروں سے زبردستی بے دخلی کی شدید مخالفت کی۔