شملہ: ہماچل پردیش کے ضلع چمبہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج سویرے زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.4 نانپی گئی ہے ۔ زلزلہ سویرے 3.55 بجے آیا۔ اس کی تصدیق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کی ہے۔ واضح رہے کہ ہماچل کے شہر بلاسپور میں دس روز قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ۔ 14 فروری کی سہ پہر 3.49 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز بلاسپور میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔