ہماچل کے ڈپٹی چیف منسٹر مکیش شریک دواخانہ

   

شملہ : ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلی مکیش اگنی ہوتری کو منگل کی شام چھوٹا شملہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر سر میں چوٹ لگنے کے بعد آئی جی ایم سی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ مسٹر اگنی ہوتری شام تقریباً 6.30 بجے اپنی یارک پیلس کی رہائش گاہ پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک وہ گرگئے جس سے ان کے سرچوٹ لگ گئی ، انہیں علاج کے لئے فوراً اسپتال لے جایا گیا۔حکام کے مطابق مسٹر اگنی ہوتری اب ٹھیک ہیں، ان کے سر پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔