ہمایوں نگر اور ایل بی نگر میں سڑک حادثات ، دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /29 نومبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ بالاکرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ٹاملناڈو ریاست کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل بالاکرشنا اپنی موٹر سائیکل پر مانصاحب ٹینک علاقہ سے گذر رہا تھا کہ ایک ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوراین فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 65 سالہ چندرا ریڈی جو آر ٹی سی کا ریٹائرڈ کنڈاکٹر بتایا گیا ہے ۔ کرمن گھاٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ چندا ریڈی آج صبح ترکاری کی خریداری کیلئے اپنے مکان سے نکلا تھا جو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ع

پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع