ہمایوں نگر علاقہ میں ٹراویل ایجنٹ کا قتل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 7 اگسٹ ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر علاقہ میں آج رات ٹراویل پوائنٹ کے مالک کا قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم افراد نے آج رات قاضی نجم الدین کے دفتر واقع ہمایوں نگر این ایم ڈی سی پہونچے اور اسے ہلاک کردیا ۔ اس واردات کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ کہا گیا ہے کہ تین تا چار افراد اس کے دفتر پہونچے تھے اور اس کے نیچے آتے ہی اس پر حملہ کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس عہدیدار مقام واردات پہونچ گئے اور کیمروں کی جانچ شروع کردی ۔ کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ رقمی لین دین قتل کی وجہ سمجھی جارہی ہے ۔