حیدرآباد /5 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چنتل بستی کا نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ اسٹالن فش مارکٹ چنتل بستی علاقہ کے ساکن کسایاکا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ گذشتہ ہفتہ ہمایوں نگر کے علاقہ میں یہ نوجوان اس کے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رانگ روٹ جارہا تھا کہ کرناٹک آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ہمایوں نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔