“ہمت ہے تو اپنی پارٹی کا امیدوار کھڑا کریں”؛ میئر الیکشن پر عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے بی جے پی کو بنایا نشانہ

   

نئی دہلی:دہلی ایم سی ڈی انتخابات ختم ہو چکے ہیں، لیکن آپ اور بی جے پی کے درمیان کشمکش ابھی بھی جاری ہے۔ اب عام آدمی پارٹی لیڈر راگھو چڈھا نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ میئر کا انتخاب نہیں لڑیں گے اور وہ میئر کے انتخاب میں اپنی پارٹی سے کوئی امیدوار کھڑا نہیں کریں گے۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ بی جے پی میئر کے انتخاب میں آزاد امیدوار کھڑا کرنے جا رہی ہے۔راگھو چڈھا نے کہا کہ میرا کہنا ہے کہ اتنا ڈر کیوں؟ الیکشن لڑنا ہے تو سامنے سے لڑو، پیچھے سے چور دروازے سے حملہ کرنا اور آزاد امیدوار کے سہارے اس کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا۔ بی جے پی کو دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کہا جاتا ہے لیکن یہ اس کے مطابق نہیں ہے۔ اگر آپ میں ہمت ہے تو اپنی پارٹی کا امیدوار کھڑا کریں، آپ کو آزاد امیدوار کی ضرورت کیوں پڑی؟