ہمت ہے تو مڈ ٹرم الیکشن لڑ کر دکھاؤ:ادھو ٹھاکرے کا چیلینج

   

نئی دہلی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ضلعی سربراہوں کے ساتھ میٹنگ میں جمکر برسے۔ ٹھاکرے نے درپردہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی کوشش شیوسینا کو ختم کرنے کی ہے۔ انہوں نے ضلعی سربراہوں سے شیوسینا کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی اور شندے گروپ کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو وسط مدتی الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ بتا دیں کہ ایکناتھ شندے نے آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ممبئی کے شیوسینا بھون میں پارٹی کی جانب سے ضلعی صدر کی میٹنگ بلائی گئی، جس میں ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو وسط مدتی انتخابات لڑ کر دکھائیں۔