ہمت ہے تو وزیر اعظم مودی کو رافیل سودے سے متعلق پریس کانفرنس میں سوالوں کے جوابات دیں پون کھیڑا کا چیلنج

,

   

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے رافیل جیٹ معاہدے میں رکاوٹوں پر ایک بار پھر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہےانہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت ایسی پہلی حکومت ہے جس نے قومی سلامتی کو اپنے دوستوں کی جیبیں بھرنے کا ذریعہ بنایا ہے انہوں نے کہا فرانس نے رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے ایک جج مقرر کیا ہے لیکن 24 گھنٹوں کے بعد بھی ہندوستانی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیاکانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اگر ہمت ہے تو پھر پی ایم مودی کو پریس کانفرنس کرکے رافیل سودے سے متعلق سوالوں کا جواب دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ رافیل تحقیقات کے معاملے پر پوری مودی سرکار خاموش کیوں ہے،کھیڑا نے کہا جس ملک کو فائدہ ہوا ہےاس کی تحقیقات کی جارہی ہیں لیکن جس ملک کے ٹیکس کا پیسہ لوٹا گیا تھا اس ملک میں اسکی تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ اس سودےسےمتعلق دستاویزات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ معاہدے میں درمیانی شخص کو کروڑوں کروڑوں کے تحائف دیئے گئے ہیں۔