ہمہ منزلہ عمارتوں میں آتشزدگی واقعات کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ بندی ضروری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد میں دو روزہ قومی سمینار، وکرم سنگھ مان اور دوسروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) فائر اینڈ سیکوریٹی اسوسی ایشن آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے زیر اہتمام عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے اقدامات پر قومی سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ ماہرین اور ڈیولپرس نے شرکت کی ۔ سمینار میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے عصری ٹکنالوجی کے استعمال کا جائزہ لیا گیا ۔ حیدرآباد میں عمارتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور 872 ہمہ منزلہ عمارتیں تعمیر کے مرحلہ میں ہیں۔ سمینار میں عمارتوں میں آتش فرو آلات کی تنصیب کا مشورہ دیا گیا ۔ ڈائرکٹر جنرل تلنگانہ فائر ان ڈیزاسٹر ریسپانس وکرم سنگھ مان آئی پی ایس نے کلیدی خطبہ میں کہا کہ حیدرآباد میں ہمہ منزلہ عمارتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ آتشزدگی کے واقعات کو روکا جاسکے۔ فائر اینڈ سیکوریٹی اسوسی ایشن آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے صدر منوج واہی نے کہا کہ 2025 میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت کے اشتراک سے خانگی اداروں نے بہتر پیشرفت کی ہے۔ اسوسی ایشن کے قومی صدر وی سرینواس نے واقعات کو روکنے کیلئے حکومت کے علاوہ خانگی اداروں کی چوکسی کو ضروری قرار دیا۔ سمینار کے پہلے دن مختلف سیشن منعقد ہوئے جن میں سی لکشمی پرساد ، این وی سبا راؤ ، دیپن مہتا اور دوسروں نے شرکت کی۔ ملک کی نامور کمپنیوں نے سمینار میں حصہ لیتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کی۔1