ہمہ وقت آبرسانی اسکیم ، گلبرگہ کے مسلم علاقے نظر انداز

   


سابق صدرنشین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ڈاکٹر اصغر چلبل کا اظہار برہمی ، عہدیداروں سے ملاقات، فوری توجہ دینے پر زور

گلبرگہ /25 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز): ممتاز عوامی قائدو سابق صدر نشین گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے22دسمبر کو کلبرگی ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کے صدر نشین کے سپرینٹینڈینٹ انجنئیر کانتا راج و ایکزکیوٹیو انجنئیر شیو کمار پاٹل کے دفتر پہنچ کر ان سے ہفتہ کے ساتوں دن چوبیسوںگھنٹے پانی کی سربراہی اسکیم کے بارے میں وضاحت طلب کی اور ان پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت کرناٹک کی جانب سے شہر گلبرگہ اور اطراف و اکناف میں ہفتہ کے ساتوں دن چوبیسوں گھنٹے پانی کی سپلائی کا کام کیا جارہا ہے ۔ اور آپ کے محکمہ اور ایل اینڈ ٹی نے ہاگرگہ روڈ اور اس سے متصل KUDA لے آئوٹ جو(50:50)اسکیم کے تحت منظور شدہ ہے ۔ اس کے 1800پلاٹس کے لئے اور خانگی این اے جیڈی اے لے آئوٹس کے لئے کیوں چوبیسوں گھنٹے پانی کی سربراہی کا اہتمام نہیں کیا ۔ جب کہ ہاگرگہ کراس سے بینی تھورا اور بھیما ندی کی پائیپ لائین ای ایس آئی ہاسپٹل ، گلبرگہ یونیورسٹی اور ایر پورٹ روڈ تک بچھائی گئی ہے۔ لیکن مندرجہ بالا علاقے جو خالص مسلم اکثریتی علاقہ ہے اس علاقہ میں پانی کی چوبیسوںگھنٹے پانی کی سربراہی کا کیوں اہتمام نہیں کیا گیا ہے ۔ کیوں تعصب سے کام لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی طرح سے کسنور گائوں جو 90ایکڑس پر مشتمل ہے اور یہاں 40پلاٹس پر گلبرگہ ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے رہائیشی پلاٹس قائیم کئے گئے ہیں اور جس کا کام تیزی سے جاری ہے وہاں پر بھی کیوں چوبیسوںگھنٹوںتک پانی کی سربراہی کا اہتمام نہیں رکھاگیا ۔ اس کے جواب میں کلبرگی اربن ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے ذمہ داروں نے کہا کہ KUDAکی جانب سے ہمیں مقررہ وقت پر کوئی گزارش یا پھر اطلاع نہیں ملی ۔ جس کی وجہ سے یہ غفلت ہوگئی ہے ۔انھوں نے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل سے کہا کہ وہ اپنے لیٹر ہیڈ پر یہ مطالبہ تحریر کر کے دیں ۔ ہم ضرور حکومت سے اس کی منظوری حاصل کریں گے۔ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوراESI ، گلبرگہ یونیورسٹی و گلبرگہ ایر پورٹ روڈ کی طرز پر dedicated bulkکے ذریعہ ہاگرگہ کے اطراف و اکناف پینے کے پانی کی چوبیسوں گھنٹے سربراہی کی گنجائیش رکھ کر مستقبل میں پائیپ لائین بچھائی جائے ۔ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اس دوران کلبرگی اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کے صدر نشین و کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے فورا ایک اجلاس واٹر سپلائی بورڈ، L&T اور KUIDFعہدہ داران کا طلب کرکے انھیں ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس مطالبہ پر KUDAکے صدر نشین نے تیقن دیا ہے کہ یہ ایک بے حد اہم منصوبہ ہے اور اس کو ضرور مکمل کرلیا جائیگا۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے ضلع نگران کار وزیر مرگیش نرنی اور اربن ڈیولوپمینٹ کے وزیربھیرتیسریش کو بھی بذریعہ ای میل اس معاملہ میں فوری کاروائی کرنے اور ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ روانہ کیا ہے ۔ ڈاکٹر اصغر چلبل نے مزید کہا ہیکہ عہدہ داران کی غفلت سے مستقبل میں ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑیے گا کیوںکہ پینے کے پانی کی محرومی سے کئی مسائیل کھڑے ہوسکتے ہیں لہٰذا س معاملہ میں عہدہ داران و ذمہ داران حکومت کو فوری توجہ دینا بے حد ضروری ہے ۔