’ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے‘ مایاوتی کے بیان پر کانگریس کا جواب

   

کانگریس سے مفاہمت نہ کرنے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی کے اعلان پر کانگریس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اُن ( مایاوتی ) کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان راجیو بخشی نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا صرف مایاوتی پر ہی منحصر نہیں کہ آیا وہ اپنی پارٹی کے ساتھ مفاہمت میں کانگریس کی شمولیت چاہتی ہیں یا نہیں ۔ راجیو بخشی نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں اب اُن ( مایاوتی) کی ایک نشست بھی نہیں ہے چنانچہ وہ کس طرح فیصلہ کرسکتی ہے کہ آیا کانگریس کسی اتحاد میں شامل کیا جائے یا نہیں ؟‘‘ ۔ کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ ہم تنہا انتخابات لڑیں گے اور ہم کوئی اتحاد نہیں چاہتے ۔ ہمیں اُن کی کوئی ضرورت بھی نہیں ہے ۔ کانگریس کے بارے میں بات کرنے کے بجائے مایاوتی کو چاہیئے کہ وہ پہلے اپنی اتحادی جماعت ایس پی کے ساتھ کریں جو ٹوٹ رہا ہے ۔15دن انتظار کیجئے اور دیکھئے یہ ہوجائے گا۔