کھمم میں مسلمانوں کا حکومت سے مطالبہ ، ناقص ملبوسات کی تقسیم کی بھی شکایت
کھمم /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ حکومت کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی غریب و مستحق مسلمانوں میں عید تحفہ کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے آج کھمم شہر کے مختلف محلہ جات میں کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کے ہاتھوں عید تحفہ کٹس تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر پی اجے کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی قیادت میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تہوار اور عیدین آپس میں خوشیاں بانٹنے کے لئے آتی ہے عید کے موقع پر غریب و مستحق مسلمان بھی عید سعید کے خوشیوں میں شامل رہے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کھمم شہر کے مساجد کے مستحق مسلمانوں کے لیے4000 ہزار عید تحفہ کٹس تقسیم کیے جارہے ہیںرکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار کی جانب سے کھمم شہر کے مستحق مسلمانوں کے لیے 10000 ہزار عید تحفہ کٹس تقسیم کیے جارہے ہیں یہ ذکر یہاں بے محل نہ ہوگا کہ جو عید تحفہ کٹس مستحقین میں تقسیم کیے جارہے ہیں وہ انتہائی ناقص کپڑے دیے جارہے ہیں مستحقین نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عید تحفہ کٹس معیاری دی جائے اور غریبوں کا مزاق نہ اڑایا جائے کھمم شہر کے مسلمانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ مسلمانوں کو عید تحفہ کٹس نہیں چاہئے بلکہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال گزر نے کے باوجود تحفظات ندارد جو تلنگانہ مسلمانوں کے لیے افسوس کی بات ہے ہر رمضان کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے دوسو تا پانچ سو کی عید تحفہ کٹس دیکر مسلمانوں کو اصل حقوق سے محروم کیا جارہاہے۔